Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 8

  1. وَ اِنَّا لَجٰعِلُوْنَ مَا عَلَیْهَا صَعِیْدًا جُرُزًاؕ﴿8﴾

    1. وَاِنَّااور بیشک ہم
    2. لَجٰعِلُوْنَالبتہ کرنے والے
    3. مَا عَلَيْهَاجو اس پر
    4. صَعِيْدًاصاف میدان
    5. جُرُزًابنجر (چٹیل)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم بالآخر اس پر جو کچھ ہے سب کو چٹیل میدان کرکے رہیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس دنیا کا انجام : وَإِنَّا لَجَاعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا۔ " جرز " بےآب وگیاہ زمین کو کہتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ یہ بیوقوف لوگ اس زمین کی جن چیزوں پر ریجھے ہوئے ہیں ایک وقت آئے گا کہ ہم ان ساری چیزوں کو مٹا کر اس کو چٹیل اور بےآب وگیاہ میدان کی طرح کردیں گے۔ یہی مضمون آگے آیات 46۔ 48 میں آ رہا ہے وہاں انشاء اللہ اس کی مزید تفصیل ہوگی۔