Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 19. Maryam · Ayah 69

  1. ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِیْعَةٍ اَیُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِیًّاۚ﴿69﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. لَنَنْزِعَنَّضرور کھینچ نکالیں گے
    3. مِنْسے
    4. كُلِّہر
    5. شِيْعَةٍگروہ
    6. اَيُّهُمْجو ان میں سے
    7. اَشَدُّبہت زیادہ
    8. عَلَي الرَّحْمٰنِاللہ رحمن سے
    9. عِتِيًّاسرکشی کرنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر ہم ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو چھانٹ کر الگ کریں گے جو خدائے رحمان سے سب سے زیادہ سرکشی کرنے والے رہے ہوں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَنِ عِتِيًّا۔ فرمایا کہ اس کے بعد ہم ہر گروہ اور ہر پارٹی کے ان لیڈروں کو ان کے اندر سے چھانٹ کر الگ کریں گے جو خدا اور اس کے رسول کے سب سے زیادہ مخالف اور اس کے خلاف تحریکیں چلانے والے رہے ہیں۔ ان کو چھانٹ کر اس لیے الگ کیا جائے گا کہ جس طرح انہوں نے دنیا میں لوگوں کو گمراہ کرنے کی مہم میں ان کی قیادت کی اسی طرح اب پیرو وں کو جہنم میں لے جانے کے لیے بھی ان کی پیشوائی کریں وہ آگے آگے ہوں گے اور ان کے پیرو پیچھے پیچھے اور جو جہنم کے جس طبقہ کا سزاوار ہوگا وہ اس میں داخل ہوگا۔