Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 19. Maryam · Ayah 74

  1. وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا﴿74﴾

    1. وَكَمْاور کتنے ہی
    2. اَهْلَكْنَاہم ہلاک کرچکے
    3. قَبْلَهُمْان سے پہلے
    4. مِّنْ قَرْنٍگروہوں میں سے
    5. هُمْوہ
    6. اَحْسَنُبہت اچھے
    7. اَثَاثًاسامان
    8. وَّرِءْيًااور نمود
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کر چھوڑیں جو ان سے سازوسامان اور شان و شوکت میں کہیں بڑھ چڑھ کر تھیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثًا وَرِئْيًا۔ قرن کے معنی ایک دور کے لوگ، امت اور قوم، رءی کے معنی نمود، منظر، شان و شوکت۔ مغروروں کے معارضہ کا جواب : ان معارضہ کرنے والوں کے جواب میں فرمایا کہ اسباب و سامان اور شان و شوکت کی زیادتی نہ تو کسی قوم کے خدا کے چہیتی ہونے کی دلیل ہے اور نہ یہ چیزیں خدا کی پکڑ سے بچانے والی ہیں۔ تاریخ میں کتنی ایسی قوموں کی مثالیں موجود ہیں جو اپنے سروسامان اور اپنی ظاہری چمک دمک کے اعتبار سے ان سے کہیں بڑھ کر تھیں لیکن جب انہوں نے خدا سے سرکشی کی تو وہ تباہ کردی گئیں۔ یہاں صرف ان قوموں کی طرف اشارہ ہے۔ دوسری سورتوں میں ان کی تفصیل موجود ہے۔