Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 19. Maryam · Ayah 94

  1. لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ﴿94﴾

    1. لَقَدْ اَحْصٰىهُمْاس نے ان کو گھیر لیا ہے
    2. وَعَدَّهُمْاور ان کا شمار کرلیا ہے
    3. عَدًّاگن کر
Translation · Tadabbur-e-Quran
سب کا اس نے احاطہ کر رکھا ہے اور اچھی طرح گن رکھا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفسیر آیت 94 تا 95:۔ لَقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا (94) وَكُلُّهُمْ آتِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَرْدًا (95) احصاء کا اصل مفہوم ضبط اور کنٹرول میں رکھنا ہے۔ اب یہ قیات کے دن ہر ایک کی حاضری کی نوعیت واضح فرما دی کہ سب خدا کے کامل کنٹرول میں ہیں اور ہر ایک کو خدا نے اچھی طرح گن رکھا ہے اس وجہ سے اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ کوئی اس کے قابو سے باہر ہوجائے یا گنتی میں کوئی سہو ہوجائے۔ پھر ہر ایک یکہ و تنہا حاضر ہوگا، نہ اس کے ساتھ اس کے اولاد و احفاد ہوں گے، نہ اعوان و انصار، نہ شرکاء و شفعاء نفسی نفسی کا عالم ہوگا اور سب کو خدا کے آگے اپنے باب میں خود جواب دہی کرنی ہوگی۔