Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 100

Tafseer
  1. اَوَ كُلَّمَا عٰهَدُوْا عَهْدًا نَّبَذَهٗ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿100﴾

    1. اَوَكُلَّمَاکیا جب بھی
    2. عَاهَدُوْا ۔ عَهْدًاانہوں نے عہد کیا۔ کوئی عہد
    3. نَبَذَهٗتوڑدیا اس کو
    4. فَرِیْقٌایک فریق
    5. مِنْهُمْان میں سے
    6. بَلْبلکہ
    7. اَكْثَرُهُمْاکثر ان کے
    8. لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں رکھتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا ان کی یہی روش قائم رہے گی کہ جب جب کوئی عہد کریں گے تو ان کا ایک گروہ اس کو اٹھا پھینکے گا ؟ بلکہ ان میں سے اکثر ایمان سے عاری ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ اسلوب کلام اظہار تعجب اور اظہار حسرت کا ہے۔ اوپر یہود کی عہد شکنیوں کا ذکر کرتے ہوئے بات یہاں تک پہنچی تھی کہ یہی عہد شکنی کی روش انہوں نے اس عہد کے معاملہ میں بھی اختیار کی ہے جو آخری کتاب اور آخری رسول سے متعلق ان سے لیا گیا تھا۔ پھر بانداز تعجب واظہار حسرت فرمایا کہ کیا ان کی یہی روش ہمیشہ باقی رہے گی کہ جب کبھی یہ خدا سے کوئی عہد باندھیں گے تو وقت آنے پر یہ اس کو توڑ تاڑ کے رکھ دیں گے۔ صرف تھوڑے سے لوگ اس پر قائم رہ سکیں گے۔ پھر اصل حقیقت کو بالکل بے نقاب کر دینے کے بعد فرمایا کہ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُوۡنَ یعنی ان کی اکثریت ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو سرے سے ایمان ہی سے عاری ہیں۔ یہ تورات پر ایمان کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن فی الحقیقت ایمان کسی چیز پر بھی نہیں رکھتے۔