تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 14
Tafseerوَ اِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۚ وَ اِذَا خَلَوْا اِلٰى شَیٰطِیْنِهِمْ١ۙ قَالُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ١ۙ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ﴿14﴾
- وَإِذَا لَقُوااور جب ملتے ہیں
- الَّذِينَ آمَنُواجو لوگ ایمان لائے
- قَالُواکہتے ہیں
- آمَنَّاہم ایمان لائے
- وَإِذَااور جب
- خَلَوْااکیلے ہوتے ہیں
- إِلَىٰپاس
- شَيَاطِينِهِمْاپنے شیطان
- قَالُواکہتے ہیں
- إِنَّاہم
- مَعَكُمْتمہارے ساتھ
- إِنَّمَامحض
- نَحْنُہم
- مُسْتَهْزِئُونَمذاق کرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تو ایمان لائے ہوئے ہیں اور جب اپنے شیطانوں کی مجلسوں میں پہنچتے ہیں تو کہتے ہیں، ہم تو آپ لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم تو ان لوگوں سے محض مذاق کرتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَاِذَا خَلَوْا اِلٰى شَيَاطِينِهِمْ: خلوا کے بعد اِلٰی کا صلہ تقاضا کرتا ہے کہ یہاں کوئی فعل ایسا محذوف مانا جائے جو اس صلہ سے مناسبت رکھنے والا ہو۔ ہم نے ترجمہ میں اس کا لحاظ رکھنے کی کوشش کی ہے۔
شیطان کا لفظ شاط یشیط سے فعلان کے وزن پر مبالغہ کا صیغہ ہے۔ اس کے معنی جلد باز، تندخو، مشتعل مزاج اور شریر و سرکش کے آتے ہیں۔ ان خصوصیات کے حامل جنوں میں سے بھی ہوتے ہیں اور انسانوں میں سے بھی۔ یہاں یہ لفظ یہود کے ان لیڈروں کے لئے استعمال ہوا ہے، جو فساد فی الارض کے اس سارے کھیل کی رہنمائی کر رہے تھے۔