Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 68

Tafseer
  1. قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَ١ؕ قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَّ لَا بِكْرٌ١ؕ عَوَانٌۢ بَیْنَ ذٰلِكَ١ؕ فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَ﴿68﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. ادْعُ ۔ لَنَادعاکریں۔ ہمارے لئے
    3. رَبَّکَاپنا رب
    4. يُبَيِّنْ ۔ لَنَابتلائے ۔ ہمیں
    5. مَا هِيَکیسی ہے وہ
    6. قَالَاس نے کہا
    7. اِنَّهٗبیشک وہ
    8. يَقُوْلُفرماتا ہے
    9. اِنَّهَابَقَرَةٌوہ گائے
    10. لَا فَارِضٌنہ بوڑھی
    11. وَلَا بِكْرٌاور نہ چھوٹی عمر
    12. عَوَانٌجوان
    13. بَيْنَ ۔ ذٰلِکَدرمیان۔ اس
    14. فَافْعَلُوْاپس کرو
    15. مَاجو
    16. تُؤْمَرُوْنَتمہیں حکم دیاجاتا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے کہا اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ واضح کرے کہ گائے کیسی ہو ؟ اس نے کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ گائے نہ بوڑھی ہو، نہ بچھیا، بیچ کی راس ہو، تو کرو جو تمہیں حکم دیا جا رہا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
گائے کی قربانی کے حکم کے بعد یہ سوال جو بنی اسرائیل نے کیا یہ محض ان کے فساد مزاج کا پیدا کردہ تھا۔ فی الواقع یہ سوال پیدا نہیں ہوتا تھا۔ اگر ان کے مزاج میں سلامت روی ہوتی تو وہ متوسط درجہ کی کوئی سی گائے ذبح کر کے اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کر سکتے تھے۔ اللہ تعالیٰ چونکہ اس ذہنیت سے واقف تھا جو اس سوال کے پس پردہ چھپی ہوئی تھی اس وجہ سے سوال کا وہ جواب تو اس نے دے دیا جو ان کے اشتباہ کے دور کرنے کے لئے کافی تھا، یعنی یہ کہ گائے اپنی عمر کے لحاظ سے اوسط درجہ کی ہو لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ جو حکم دیا جا رہا ہے اس کی بے چون وچرا تعمیل کرو، اس قسم کے سوال کر کے نہ شریعت سے گریز کی راہیں تلاش کرو اور نہ اپنے لئے دین کی وسعتوں کو تنگ کرو۔