تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 69
Tafseerقَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُ١ۙ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ﴿69﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- ادْعُدعا کریں
- لَنَاہمارے لیے
- رَبَّکَاپنارب
- يُبَيِّنْ ۔ لَنَاوہ بتلا دے ۔ ہمیں
- مَا ۔ لَوْنُهَاکیسا۔ اس کا رنگ
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّهٗبیشک وہ
- يَقُوْلُفرماتا ہے
- اِنَّهَاکہ وہ
- بَقَرَةٌایک گائے
- صَفْرَآءُزرد رنگ
- فَاقِعٌگہرا
- لَوْنُهَااس کا رنگ
- تَسُرُّاچھی لگتی
- النَّاظِرِیْنَدیکھنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بولے اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ واضح کرے کہ اس کا رنگ کیا ہو ؟ اس نے کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ سنہری ہو، شوخ رنگ، دیکھنے والوں کے لیے دل پسند۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
گائے کے رنگوں میں سنہرا اور زرد رنگ سب سے زیادہ دل پسند رنگ ہے۔ عرب شعرا اسی پسندیدگی کے سبب سے محبوبہ کے لئے بھی یہ صفت لاتے ہیں۔“فاقع”کا لفظ اسی رنگ کی گہرائی اور شوخی کے لئے آتا ہے۔
اوپر کا سوال بھی اگرچہ غیر ضروری تھا لیکن عمر کی ایک حد معین ہوجانے کے بعد تو گائے سے متعلق کسی سوال کی کوئی گنجائش سرے سے باقی ہی نہیں رہ گئی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے رنگ سے متعلق سوال کر دیا جس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے اس رنگ کی گائے متعین فرمائی جس رنگ کی گائے سب سے زیادہ خوش رنگ اور پسندیدہ سمجھی جاتی تھی۔ ظاہر ہے کہ سوال کے جواب میں سب سے زیادہ پسندیدہ رنگ ہی کی ہدایت ہونی تھی لیکن اسی طرح کے سوالات ہیں جن کے ذریعہ سے بنی اسرائیل نے اپنے آپ کو شریعت الہٰی کی وسعتوں اور رخصتوں سے محروم کر کے اس کو اصر و اغلال کا ایک مجموعہ بنا لیا۔