تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 67
فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِهٖ خِیْفَةً مُّوْسٰى﴿67﴾
- فَاَوْجَسَتو پایا (محسوس کیا)
- فِيْ نَفْسِهٖاپنے دل میں
- خِيْفَةًکچھ خوف
- مُّوْسٰىموسیٰ
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو موسیٰ ؑ دل ہی دل میں کچھ ڈرا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فائوجس فی نفسہ خیفۃ موسیٰ
یہ منظر دیکھ کر فطری طور پر حضرت موسیٰ کے دل میں ذرا اندیشہ پیدا ہوا اس لئے کہ اب تک ان کے سامنے اپنی لٹھیا کا اصلی کمال ظاہر نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے خیال فرمایا کہ مقابلہ بہرحال سخت ہے۔ ہرچند اللہ تعالیٰ کے وعدے کی بنا پر انکو یہ اطمینان تھا کہ فتح انہی کی ہوگی لیکن جب صورتحال توقع سے زیادہ پیچیدہ سامنے آجائے تو دل میں وقتی طور پر کچھ نہ کچھ ہر اس پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح کا ایک وقتی ہراس حضرت موسیٰ کے دل میں بھی پیدا ہوا۔ لفظ حیفۃ کی تنکیر سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ خوف محض معمولی اور وقتی تھا۔