تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 89
اَفَلَا یَرَوْنَ اَلَّا یَرْجِعُ اِلَیْهِمْ قَوْلًا١ۙ۬ وَّ لَا یَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا۠ع﴿89﴾
- اَفَلَا يَرَوْنَپس کیا وہ نہیں دیکھتے
- اَلَّا يَرْجِعُکہ وہ نہیں پھیرتا
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- قَوْلًابات (جواب)
- وَّلَا يَمْلِكُاور اختیار نہیں رکھتا
- لَهُمْان کے
- ضَرًّانقصان
- وَّاور
- لَا نَفْعًاں ہ نفع
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا یہ لوگ اس بات پر غور نہیں کرتے تھے کہ نہ وہ کسی بات کا جواب دے سکتا ہے اور نہ کوئی نقصان یا نفع پہنچا سکتا ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ ان سادہ لوحوں کی سادہ لوحی پر اظہار تعجب ہے کہ ان احمقوں نے ذرا نہ سوچا کہ یہ بےجان دھڑ جو نہ ان کی کسی بات کا جواب دے سکتا اور نہ ان کو کوئی نقصان یا نفع پہنچا سکتا آخر کس مرض کی دوا ہے کہ یہ اس کو معبود بنا بیٹھے ! معبود کوئی کھلونا نہیں بلکہ وہ زندگی کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ آخر اس سے کون سی ضرورت پوری ہونے والی ہے کہ انہوں نے اس کی عبادت شرع کردی !