تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 98
اِنَّمَاۤ اِلٰهُكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَسِعَ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا﴿98﴾
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اِلٰهُكُمُتمہارا معبود
- اللّٰهُاللہ
- الَّذِيْوہ جو
- لَآنہیں
- اِلٰهَکوئی معبود
- اِلَّا هُوَاس کے سوا
- وَسِعَاسیع (محیط ہے)
- كُلَّ شَيْءٍہر شے
- عِلْمًاعلم
Translation · Tadabbur-e-Quran
تمہارا معبود تو بس اللہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا علم ہر چیز پر حاوی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی اس بچھڑے کو جن لوگوں نے معبود بنایا انہوں نے اپنی شامت بلائی تمہارا معبودیہ بچھڑا نہیں بلکہ صرف وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وسع کل شی علماً توحید کی دلیل ہے کہ اس کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ کوئی چیز بھی اس کے دائرہ علم سے خارج نہیں ہے تو وہ اپنا کسی کو شریک کیوں بنائے اور دوسرے اس کا کسی کو شریک کیوں قرار دیں۔ جب وہ سب کچھ سنتا جانتا ہے تو وہ تنہا کافی ہے۔ کسی اور کی احتیاج کہاں باقی رہی۔