Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 106

  1. اِنَّ فِیْ هٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِیْنَؕ﴿106﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. فِيْ ھٰذَااس میں
    3. لَبَلٰغًاپہنچا دینا
    4. لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
    5. عٰبِدِيْنَعبادت گزار (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک اس کے اندر ہمارے عبادت گزار بندوں کے لئے بڑی آگاہی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لفظ بلاغ یہاں منادی عام اور بشارت عام دونوں کے مضمون کا حامل ہے اور لفظ کی تنکیر تضخیم شان کے لئے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ خدا کا یہ فصلہ کہ زمین کے وارث صرف خدا کے نیکو کاربندے ہی ہوں گے اس کے عبادت گزار بندوں کے لئے ایک عظیم اعلان بشارت ہے تو جس کو بازی کھیلنی ہو اس کے لئے بازی کھیلے، اس حیات چند روزہ کے پیچھے اپنی ابدی بادشاہی کو کیوں ضائع کرے !