Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 107

  1. وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ﴿107﴾

    1. وَمَآ اَرْسَلْنٰكَاور نہیں ہم نے بھیجا آپ کو
    2. اِلَّامگر
    3. رَحْمَةًرحمت
    4. لِّلْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں کے لیے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے تم کو تو بس اہل عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی اسی انذار و بشارت کے لئے ہم نے تمہیں لوگوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے کہ ان کو اس حقیقت سے آگاہ کر دو۔ تمہارے اوپر ذمہ داری صرف بلاغ اور منادی کی ہے، تم یہ فرض ادا کر دو۔ اگر مغرور سرکش لوگ تمہارے انذار کا مذاق اڑاتے اور اس وقت موعود کے دکھا دینے کا مطالبہ رتے ہیں تو تم ان سے کہہ دو کہ مجھے خدا نے رحمت بنا کر بھیجا ہے، عذاب بنا کر نہیں بھیجا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ عذاب کب آئے گا۔ اس کے وقت کا علم صرف میرے رب ہی کو ہے۔