Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 12

  1. فَلَمَّاۤ اَحَسُّوْا بَاْسَنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَرْكُضُوْنَؕ﴿12﴾

    1. فَلَمَّآپھر جب
    2. اَحَسُّوْاانہوں نے آہٹ پائی
    3. بَاْسَنَآہمارا عذاب
    4. اِذَا هُمْاس وقت وہ
    5. مِّنْهَااس سے
    6. يَرْكُضُوْنَبھاگنے لگے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس جب انہوں نے ہمارے عذاب کی آہٹ پائی تو لگے وہاں سے بھاگنے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
خدا کی پکڑ سے کوئی پناہ نہیں یعنی جس طرح آج تم بڑے طنطنہ کے ساتھ خدا کے عذاب کو دعوت دے رہے ہو اسی طرح انہوں نے بھی رعونت کے ساتھ خدا کے عذاب کو دعوت دی بالآخر جب ہمارے عذاب نے ان کے دروازوں پر دستک دے دی تو اس کے مقابلہ کے لئے وہ کوئی تدبیر نہ کرسکے بلکہ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ لکنہ خدا کے عذاب سے کوئی بھاگ نہیں سکتا۔ وہ جب دبوچ لیتا ہے تو اس کے چنگل سے کوئی نہیں نکل سکتا !