Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 65

  1. ثُمَّ نُكِسُوْا عَلٰى رُءُوْسِهِمْ١ۚ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هٰۤؤُلَآءِ یَنْطِقُوْنَ﴿65﴾

    1. ثُمَّ نُكِسُوْاپھر وہ اوندھے کیے گئے
    2. عَلٰي رُءُوْسِهِمْاپنے سروں پر
    3. لَقَدْ عَلِمْتَتو خوب جانتا ہے
    4. مَاجو
    5. هٰٓؤُلَآءِیہ
    6. يَنْطِقُوْنَبولتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر اوندھے ہوگئے، بولے کہ تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نکس کے معنی کسی چیز کو اس طرح الٹ دینے کے ہیں کہ اس کے پائوں اوپر ہوجائیں اور اس کا سر نیچے۔ حضرت ابراہیم کی اس تنبیہ سے ذرا دیر کے لئے انہوں نے آنکھیں کھولیں تو سہی لیکن پھر اوندھے ہوگئے اور بولے کہ یہ تو تمہیں معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں تو ہم ان سے کس طرح پوچھیں !… جو لوگ اس قسم کی جہالتوں میں مبتلا ہوتے ہیں انکے دلوں پر بھی کبھی کسی واقعہ یا تنبیہ سے ایسی روشنی پڑتی ہے کہ انہیں سیدھی راہ صاف دکھائی دینے لگتی ہے لیکن عصبیت جاہلیت آسانی سے جان چھوڑنے والی چیز نہیں ہے اس وجہ سے وہ پھر اندھے بہرے بن جاتے ہیں اور ایک قدم صحیح اٹھا کر پھر وہی الٹی چال اختیار کرلیتے ہیں جو چل رہے ہوتے ہیں۔