Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 93

  1. وَ تَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ١ؕ كُلٌّ اِلَیْنَا رٰجِعُوْنَ۠ع﴿93﴾

    1. وَتَقَطَّعُوْٓااور ٹکڑے ٹکڑے کرلیا انہوں نے
    2. اَمْرَهُمْاپنا کام (دین)
    3. بَيْنَهُمْباہم
    4. كُلٌّسب
    5. اِلَيْنَاہماری طرف
    6. رٰجِعُوْنَرجوع کرنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور انہوں نے اپنا دین ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ ہر ایک کو ہماری ہی طرف لوٹنا ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
خدا کے دین میں تفری پیدا کرنے والوں کو دھمکی یہ ان لوگوں کو دھمکی ہے جنہوں نے اللہ کے بھیجے ہوئے اس دین میں بدعتیں پیدا کر کے اس کو پارہ پارہ کیا اور اب ہر گروہ اپنی اپنی ڈگر کی حمایت میں انبیاء کے لائے ہوئے اس مشترک دین کی مخالفت کر رہا ہے جو قرآن اور خدا کے آخری رسول کے ذریعہ سے ان کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ فرمایا کہ تم ان مخالفت کرنے والوں کی کوئی پروا، نہ کرو ان سب کی وپاسی بہرحال ہماری ہی طرف ہونی ہے کوئی اور مرجع بننے والا نہیں ہے ہم سب کے آگے اس کا کچا چٹھا رکھ دیں گے۔ کسی کی کوئی چیز بھی ڈھکی چھپی نہیں رہ جائے گی۔