تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 105
اَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ﴿105﴾
- اَلَمْ تَكُنْکیا نہ تھیں
- اٰيٰتِيْمیری آیتیں
- تُتْلٰىپڑھی جاتیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- فَكُنْتُمْپس تم تھے
- بِهَاانہیں
- تُكَذِّبُوْنَتم جھٹلاتے تھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں تو تم کو جھٹلاتے تھے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 107-105
کفار کی فریاد اور اس کا جواب
یعنی جب وہ چیخیں چلائیں گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو یہ جواب ملے گا کہ اب کیوں روتے ہو، اس دن سے آگاہ کرنے کے لئے جب تم کو ہماری آیتیں سنائی جاتی تھیں تب تو تم ان کی تکذیب کرتے تھے ! وہ اعتراض کریں گے کہ اے رب ! یہ ہماری بدبختی اور شقاوت تھی جو ہم پر چھائی ہے کہ ہم نے اس دن کی تکذیب کی، بلاشبریم خود اپنی جانوں پر ڈھانے والے بنے ہیں لیکن اے ہمارے رب، ایک بار اور ہمیں موقع دے۔ اگر پھر ہم یہی کچھ کریں تو (ریب ہم اسی کے سزا وار ہیں۔)