تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 54
فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ﴿54﴾
- فَذَرْهُمْپس چھوڑ دے انہیں
- فِيْ غَمْرَتِهِمْان کی غفلت میں
- حَتّٰىتک
- حِيْنٍایک مدت مقررہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو اس کے پاس ہے تو ان کو ان کی سرمتی میں کچھ دن چھوڑو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قذرھم فی غمرتھم حتی حین (54)
غمرۃ سے مراد یہاں غفلت کی سرمستی ہے۔ آنحضرت ﷺ کو خطاب کر کے فرمایا کہ جب تم نے ان کو اتنا جھنجھوڑا لیکن یہ کروٹ بدلنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو اب ان کو ان کے حال پر چھوڑو۔ یہ خود بہت جلد اپنی اس سرمستی کا انجام دیکھ لیں گے۔ حتی حین سے مراد مہلت کی وہ مدت ہے جو ان کے لئے مقرر تھی اور جس کے ختم ہونے کا وقت اب قریب آ لگا تھا۔