تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 26
اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَ الْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِ١ۚ وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیْنَ وَ الطَّیِّبُوْنَ لِلطَّیِّبٰتِ١ۚ اُولٰٓئِكَ مُبَرَّءُوْنَ مِمَّا یَقُوْلُوْنَ١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ۠ع﴿26﴾
- اَلْخَبِيْثٰتُناپاک (گندی) عورتیں
- لِلْخَبِيْثِيْنَگندے مردوں کے لیے
- وَالْخَبِيْثُوْنَاور گندے مرد
- لِلْخَبِيْثٰتِگندی عورتوں کے لیے
- وَالطَّيِّبٰتُاور پاک عورتیں
- لِلطَّيِّبِيْنَپاک مردوں کے لیے
- وَالطَّيِّبُوْنَاور پاک مرد (جمع)
- لِلطَّيِّبٰتِپاک عورتوں کے لیے
- اُولٰٓئِكَیہ لوگ
- مُبَرَّءُوْنَمبرا ہیں
- مِمَّااس سے جو
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- لَهُمْان کے لیے
- مَّغْفِرَةٌمغفرت
- وَّرِزْقٌاور روزی
- كَرِيْمٌعزت کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہوں گی اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لئے اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہوں گی اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے یہ لوگ بری ہوں گے ان باتوں سے جو یہ کہتے ہیں۔ ان کے لئے مغفرت اور باعزت روزی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آخرت میں نفوس کی درجہ بنی اخلاق کے اعتبار سے ہو گی
یعنی اس دنیا میں تو ابھی حالات پر بہت کچھ پردہ پڑا ہوا ہے اور گہر و پشیز دونوں رلے ملے ہوئے ہیں لیکن جب جزائے حق کا دن آء یگا تو اس دن نفوس کی درجہ بنی، جیسا کہ آیت واذا النفوس زوجت (تکریر 7-) میں ارشاد فرمایا ہے، اعمال و اخلاق اور ایمان و عقائد کے اعتبار سے ہوگی۔ اس دن خبیث عورتیں خبیث مردوں کے ساتھ باندھ دی جائیں گی اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے ساتھ جوڑ دیئے جائیں گے۔ اسی کے مقابل میں پاکیزہ اخلاق عورتوں کو پاکیزہ صفات مردوں کی رفاقت حاصل ہوگی اور پاکیزہ اخلاق مردوں کو پاکیزہ اخلاق بیویاں ملیں گی اور یہ لوگ اس دن تمام خرافات اور بکواسوں سے جو ان کے خلاف کی جا رہی ہیں بالکل بری اور پاک ہوں گے اور ان کے لئے مغفرت اور باعزت روزی ہوگی … ہم دور سے مقام میں یہ واضح کرچکے ہیں کہ یہ دو لفظ آخرت کی تمام نعمتوں کی جامع تعبیر کے طور پر آتے ہیں۔