تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 42
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ﴿42﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ کے لیے
- مُلْكُبادشاہت
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَاور
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- الْمَصِيْرُلوٹ کر جانا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور اللہ ہی کی طرف ہے سب کی واپسی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
واللہ ملک السموت ولارض والی اللہ المصیر (42)
عبادت کا حقدار صرف اللہ وحدہ لہ شریک ہی ہے
یہ اس بات کی دلیل اشراد ہوئی کہ کیوں ہر چیز خدا ہی کی حمد و تسبیح کرتی ہے اور کیوں سب کو اسی کی حمد و تسبیح کرنی چاہئے۔ فرمایا کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کی ہے اور سب کی واپسی بھی بالآخر خدا ہی کی طرف ہونی ہے۔ نہ اس کائنات کے نظام میں کسی کا کوئی دخل ہے اور نہ آخرت میں خدا کے سوا کوئی اور مرجع و ماوی بننے والا ہے تو جب یہاں اور وہاں ہر جگہ سارا اختیار و اقتدار اسی کو حاصل ہے تو اس کے سوا کسی دوسرے کی تسبیح و عبادت کس حق کی بنا پر کی جائے !