تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 45
وَ اللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنْ مَّآءٍ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى بَطْنِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى رِجْلَیْنِ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰۤى اَرْبَعٍ١ؕ یَخْلُقُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿45﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ
- خَلَقَپیدا کیا
- كُلَّ دَآبَّةٍہر جاندار
- مِّنْ مَّآءٍپانی سے
- فَمِنْهُمْپس ان میں سے
- مَّنْ يَّمْشِيْجو (کوئی) چلتا ہے
- عَلٰي بَطْنِهٖاپنے پیٹ پر
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- مَّنْ يَّمْشِيْکوئی چلتا ہے
- عَلٰي رِجْلَيْنِدو پاؤں پر
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- مَّنْ يَّمْشِيْکوئی چلتا ہے
- عَلٰٓيپر
- اَرْبَعٍچار
- يَخْلُقُ اللّٰهُاللہ پیدا کرتا ہے
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اللہ نے پیدا کیا ہر جاندار کو پانی سے تو ان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں سے بعض دو پائوں سے چلتے ہیں اور ان میں سے بعض چار پیروں پر چلتے ہیں۔ اللہ جو چاہے پیدا کردیتا ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تعداد انواع تعددا کہہ کی دلیل نہیں
یعنی انواع و اجناس اور اشکال و صور کا اختلاف و تعدد بھی اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ اس کائنات میں مختلف ارادے کار فرما ہیں، جیسا کے نادان مشرکوں نے سمجھا، بلکہ یہ اس دنیا کے خالق کی قدرت و حکمت کی دلیل ہے۔ ایک ہی پانی سے اس نے تمام جانداروں کو وجود بخشا۔ ان میں سے بعض پیٹوں کے بل رینگتے ہوئے چلتے ہیں۔ بعض دو ٹانگوں پر چلتے ہیں، بعض چار پیروں پر چلتے ہیں۔ کون کہہ سکتا ہے کہ دو ٹانگوں والوں کا خالق الگ اور چار ٹانگوں والوں کا خدا الگ ہے ! سب کا خالق ایک ہی ہے۔ وہی اپنی قدرت سے جو چاہے پیدا کرتا ہے اور جس کو جو شکل و صورت چاہتا ہے دیتا ہے۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے اس وجہ سے سب کو چاہئے کہ اپنے آپ کو اسی کے حوالہ اور اسی کی بندگی و اطاعت کریں۔