Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 46

  1. لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿46﴾

    1. لَقَدْ اَنْزَلْنَآتحقیق ہم نے نازل کیں
    2. اٰيٰتٍآیتیں
    3. مُّبَيِّنٰتٍواضح
    4. وَاللّٰهُاور اللہ
    5. يَهْدِيْہدایت دیتا ہے
    6. مَنْ يَّشَآءُجسے وہ چاہتا ہے
    7. اِلٰىطرف
    8. صِرَاطٍراستہ
    9. مُّسْتَقِيْمٍسیدھا
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم نے واضح کردینے والی آیات اتار دی ہیں اور اللہ ہی جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ہدایت و ضلالت کے معاملہ میں سنت الٰہی یہ اسی طرح کی تنبیہ ہے جس طرح کی تنبیہ آیت 34 میں گزر چکی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم نے یہ آنکھیں کھول دینے والی اور صراط مستقیم کو دکھا دینے والی آیتیں اتا ردی ہیں۔ اب ہم اپنی سنت کے مطابق ان لوگوں کو صراط مستقیم کی ہدایت دیں گے جو اس کے طالببنیں گے۔ رہے ناقدرے اور ناشکرے لوگ تو وہ اپنی خواہشات نفس کی تاریکیوں میں بھٹکتے رہیں گے، یہاں تک کہ ان کا انجام ان کی آنکھوں کے سامنے آجائے۔ یہ بات ہم جگہ جگہ واضح کرچکے ہیں کہ خدا نے اپنی مشیت کو اپنی سنت کے تحت رکھا ہے جو اس اعتبار سے تو مطلق ہے کہ خدا کے سوا کوئی دوسرا اس کو بدل نہیں سکتا لیکن اس کی ہر مشیت اس کی حکمت کے ساتھ ہے۔