Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 56

  1. وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿56﴾

    1. وَاَقِيْمُوااور تم قائم کرو
    2. الصَّلٰوةَنماز
    3. وَاٰتُوااور ادا کرو تم
    4. الزَّكٰوةَزکوۃ
    5. وَاَطِيْعُوااور اطاعت کرو
    6. الرَّسُوْلَرسول
    7. لَعَلَّكُمْتاکہ تم پر
    8. تُرْحَمُوْنَرحم کیا جائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور نماز کا اہتمام رکھو اور زکوۃ دیتے رہو اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحمت کی جائے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ علاج بتایا ہے کہ اگر اپنے دلوں کو نفاق، خوف اور شک کے امراض سے پاک رکھنا چاہتے ہو تو نماز کا اہتمام کرو، زکوۃ ادا کرو اور رسول کے ہر حکم کی بےچون و چرا اطاعت کرو۔ اگر یہ راہ اختیار کرو گے تو تم پر اللہ کی رحمت ہوگی اور تم دنیا اور آخرت دونوں میں فائز المرام ہو گے۔