تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 58
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِیْنَ مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ١ؕ مِنْ قَبْلِ صَلٰوةِ الْفَجْرِ وَ حِیْنَ تَضَعُوْنَ ثِیَابَكُمْ مِّنَ الظَّهِیْرَةِ وَ مِنْۢ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَآءِ١ؕ۫ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْ١ؕ لَیْسَ عَلَیْكُمْ وَ لَا عَلَیْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ١ؕ طَوّٰفُوْنَ عَلَیْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿58﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو ایمان لائے (ایمان والو)
- لِيَسْتَاْذِنْكُمُچاہیے کہ اجازت لیں تم سے
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- مَلَكَتْمالک ہوئے
- اَيْمَانُكُمْتمہارے دائیں ہاتھ (غلام)
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- لَمْ يَبْلُغُوانہیں پہنچے
- الْحُلُمَاحتلام۔ شعور
- مِنْكُمْتم میں سے
- ثَلٰثَتین
- مَرّٰتٍبار۔ وقت
- مِنْ قَبْلِپہلے
- صَلٰوةِ الْفَجْرِنماز فجر
- وَحِيْنَاور جب
- تَضَعُوْنَاتار کر رکھ دیتے ہو
- ثِيَابَكُمْاپنے کپڑے
- مِّنَسے۔ کو
- الظَّهِيْرَةِدوپہر
- وَمِنْۢ بَعْدِاور بعد
- صَلٰوةِ الْعِشَآءِنماز عشا
- ثَلٰثُتین
- عَوْرٰتٍپردہ
- لَّكُمْتمہارے لیے
- لَيْسَ عَلَيْكُمْنہیں تم پر
- وَلَا عَلَيْهِمْاور نہ ان پر
- جُنَاحٌکوئی گناہ
- بَعْدَهُنَّان کے بعد۔ علاوہ
- طَوّٰفُوْنَپھیرا کرنے والے
- عَلَيْكُمْتمہارے پاس
- بَعْضُكُمْتم میں سے بعض (ایک)
- عَلٰيپر۔ پاس
- بَعْضٍبعض (دوسرے)
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُبَيِّنُ اللّٰهُواضح کرتا ہے اللہ
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْاٰيٰتِاحکام
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلِيْمٌجاننے والا
- حَكِيْمٌحکمت والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اے ایمان والو تمہارے غلام اور لونڈیاں بھی اور تمہارے اندر کے وہ بھی جو ابھی بلوغ کو نہیں پہنچے ہیں، تین وقتوں میں اجازت لیا کریں۔ ایک نماز فجر سے پہلے دوسرے دوپہر کو جب تم اپنے کپڑے اتارتے ہو اور نماز عشا کے بعد یہ تین اوقات تمہاری بےپردگی کے ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ تمہارے اور ان کے اوپر بدون اجازت آنے جانے میں کوئی فباحت نہیں۔ تم ایک دوسرے کے پاس آمد و شد رکھنے والے ہو۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے اور اللہ علیم و حکیم ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آگے کا مضمون …64-58
آگے خاتمہ سورة کی آیات ہیں۔ آیات 31-27 میں پردہ سے متعلق جو ہدایات دی گئی ہیں ان کے بارے میں جو سوالات و شکوک بعض لوگوں کے ذہنوں میں بعد میں پیدا ہوئے ان کی وضاحت ان آیات میں کی گئی ہے۔ یہ آیات چونکہ اصل احکام کے بعد نازل ہوئی ہیں اس وجہ سے ان کو سورة کے آخر میں رکھا گیا اور ان کے ساتھ یہ تصریح بھی ہے کہ یہ آیات بطور وضاحت نازل ہوئی ہیں۔
آخر میں تین آیتیں منافقین سے متعلق ہیں جن کا ذکر اوپر آیات 57-47 میں ہوا ہے۔ قرینہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیتیں بھی بعد میں مزید تنبیہ کے طور پر نازل ہوئی ہیں اس وجہ سے اصل سلسلہ کلام سے الگ ان کو آخر میں جگہ دی گئی۔ اس روشنی میں آیات کی تلاوت فرمایئے۔