تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 56
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا﴿56﴾
- وَمَآاور نہیں
- اَرْسَلْنٰكَبھیجا ہم نے آپ کو
- اِلَّا مُبَشِّرًامگر خوشخبری دینے والا
- وَّنَذِيْرًااور ڈرانے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے تو تم کو بس ایک خوشخبری دینے والا اور ایک آگاہ کردینے والا بنا کر بھیجا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نبی ﷺ کو تسلی
یہ نبی ﷺ کو تسلی دی گئی ہے کہ تمہاری ذمہ داری انذار وتبشیر ہے۔ تم اپنی دعوت ان لوگوں کو پہنچا دو اور اس کی تکذیب کے نتائج سے اچھی طرح آگاہ کر دو۔ اس کو قبول کرنا یا نہ کرنا ان کی اپنی ذمہ داری ہے۔ اس کی بابت تم سے کوئی پرستش نہیں ہونی ہے۔