تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ﴿3﴾
- لَعَلَّكَشاید تم
- بَاخِعٌہلاک کرلوگے
- نَّفْسَكَاپنے تئیں
- اَلَّا يَكُوْنُوْاکہ وہ نہیں
- مُؤْمِنِيْنَایمان لاتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
شاید تم اپنے آپ کو اس فکر میں بالک کر کے رہو گے کہ یہ لوگ ایمان لانے والے نہیں بنتے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
دل نواز تسلی
وہی تسلی کا مضمون جو اوپر والی آیت میں مخفی تھا اس آیت میں نہایت دل نواز پیرائے میں اضح ہوگیا ہے۔ پیغمبر ﷺ کو خطاب کر کے ارشاد ہوا ہے کہ ان لوگوں کا اس کتاب مبین پر ایمان نہ لانا آپ کے دل پر اتنا شاق ہے کہ معلوم ہوتا ہے آپ اس غم میں اپنے کو ہلاک کر کے رہیں گے حالانکہ قصور نہ آپ کا ہے نہ اس کتاب کا سارا قصور ان لوگوں کا خود اپنا ہے کہ ایک بالکل واضح حقیقت کو جھٹلانے کے لئے مختلف قسم کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ آپکی ذمہ داری صرف تبلیغ ہے۔ اس کا حق آپ نے پورا پورا ادا کردیا اور ادا کر رہے ہیں، پھر ایسے ناقدروں کے پیچھے آپ اپنے کو کیوں ہلکان کریں !