Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 50

Tafseer
  1. قَالُوْا لَا ضَیْرَ١٘ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ﴿50﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. لَا ضَيْرَکچھ نقصان (حرج) نہیں
    3. اِنَّآبیشک ہم
    4. اِلٰى رَبِّنَااپنے رب کی طرف
    5. مُنْقَلِبُوْنَلوٹ کر جانے والے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے جواب دیا کہ کوئی ڈر نہیں، ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 51-50 لاضیر ضیر کے معنی حرج اور ضرور کے ہیں۔ اور ان کنا اصل میں لان کنا ہے۔ زبان کے معروف قاعدے کے مطابق ل یہاں حذف ہوگیا ہے۔ فوز ایمان کا کرشمہ فرعون نے دھمکی تو بہت بڑی دے دی لیکن اس کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ اب یہ ساحر وہ ساحر نہیں ہیں جنہوں نے بڑی لجاجت سے اس سے انعام کی درخواست کی تھی بلکہ نور ایمان ایک ہی جھلک نے ان کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں پہنچ کر فرعون اور اس کی ساری سلطنت کی ان کی نگاہوں میں بال مگس کے برابر بھی وقعت باقی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے بڑی بےخوفی کے ساتھ جواب دیا کہ اگر ہم کو یہ سزا ملی جس کی دھمکی دی گئی ہے تو اس میں ہمارا کوئی نقصان نہیں ہے، ہم بہرحال اپنے رب ہی کے پاس جائیں گے اور اگر ہم تیرے نزدیک اس بنا پر سازش کی سزا کے مستحق ہیں کہت یری اجازت کے بدون ہم نے موسیٰ پر ایمان لانے میں سبقت کی ہے تو ہم اس سزا کا خیر مقدم کرتے ہیں اس لئے کہ اول المومنین ہونے کے صلے میں ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہماری تمام غلطیاں معاف فرما دے گا۔ اگرچہ ہما شما کے لئے یہ بات نہایت حیرت انگیز ہے کہ ساحر ایک ہی جست میں معرفت کے اس مرتبہ بلند پر پہنچ گئے لیکن یہ بات تعجب کی نہیں ہے۔ سیدنا مسیح نے بھی اپنے ان پڑھ شاگروں سے فرمایا تھا کہ جب میرے نام پر تم کو لوگ عدالتوں میں پکڑوائیں گے تو پہلے سے نہ سوچنا کہ کیا جواب دو گے۔ وقت پر روح القدس خود تمہایر دل میں بات ڈالے گا۔