تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 7
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ﴿7﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا انہوں نے نہیں دیکھا
- اِلَى الْاَرْضِزمین کی طرف
- كَمْکس قدر
- اَنْۢبَتْنَااگائیں ہم نے
- فِيْهَااس میں
- مِنْ كُلِّہر قسم
- زَوْجٍجوڑا جوڑا
- كَرِيْمٍعمدہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا انہوں نے زمین کی طرف نگاہ نہیں کی ! ہم نے اس میں کتنی نوع بنوع کی فیض بخش چیزیں اگا رکھی ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
زوج کے معنی قسم اور نوع کے ہیں۔ من کل زوج یعنی نوع بنوع چیزیں کریم یہاں فیض بخش اور منفعت رساں کے مفہوم میں ہے اہل عرب ان کو کرم کہتے ہیں۔ ظاہر ہیں ظاہر ہے کہ یہ نام انہوں نے انگور کی غایت درجہ منفعت رسانی ہی کی وجہ سے رکھا۔
زمین کی نشانیوں کی طرف اشارہ
کیوں ہیں اس زمین پر پھیلی ہوئی ان گونگاوں نعمتوں کو کیوں نہ دیکھتے جن کو رب رحیم و کریم نے اسی لئے پیدا کیا ہے کہ لوگ ان سے فائدہ بھی اٹھائیں اور بصیرت دیا دہانی بھی حاصل کریں !