تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 27. An-Naml · Ayah 6
وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍ﴿6﴾
- وَاِنَّكَاور بیشک تم
- لَتُلَقَّىدیا جاتا ہے
- الْقُرْاٰنَقرآن
- مِنْ لَّدُنْنزدیک جانب)
- حَكِيْمٍحکمت والا
- عَلِيْمٍعلم والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور بیشک یہ قرآن تم کو ایک حکیم وعلیم کی طرف سے تعلیم کیا جا رہا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آنحضرت کو تسی
یہ آنحضرت ﷺ کے لئے تسلی ہے کہ یہ لوگ اگر ایمان نہیں لاتے بلکہ تمہاری مخالفت کے در پے ہیں تو تم ان کی پروا نہ کرو بلکہ مطمئن رہو کہ یہ کلام تمہارے اوپر جس ذات کی طرف سے اتارا جا رہا ہے وہ حکیم بھی ہے اور علیم بھی۔ اس کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے اور وہ ہر چزپ سے باخبر ہے تو جو کچھ اس کے علم و حکمت کا تقاضا ہوگا وہی ہوگا اور اسی میں تمہارے لئے خیر ہے۔ جب وہ حکیم وعلیم تمہارے اوپر اس کلام کو نازل فرما رہا ہے تو وہ تمہیں تنہا نہیں چھوڑے گا بلکہ ہر قدم پر تمہاری رہنمائی فرمائے گا اور تمہیں منزل مقصود پر پہنچائے گا۔