تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 84
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزَى الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿84﴾
- مَنْ جَآءَجو آیا
- بِالْحَسَنَةِنیکی کے ساتھ
- فَلَهٗتو اس کے لیے
- خَيْرٌ مِّنْهَااس سے بہتر
- وَمَنْاور جو
- جَآءَآیا
- بِالسَّيِّئَةِبرائی کے ساتھ
- فَلَا يُجْزَىتو بدلہ نہ ملے گا
- الَّذِيْنَان لوگوں کو جنہوں نے
- عَمِلُوا السَّيِّاٰتِانہوں نے برے کام کیے
- اِلَّامگر۔ سوا
- مَاجو
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو نیکی کما کر لائے گا تو اس کے لئے اس سے بہتر صلہ یہ اور جو بدی کما کر لائے گا تو بدی کمانے والوں کو وہی بدلہ میں ملے گا جو وہ کر کے آئیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نیکوں کے ساتھ فضل اور بدوں کے ساتھ عدل کا معاملہ
یہ وہ اصول بیان فرما دیا جس کے مطابق آخرت میں نیکوں اور بدوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ معاملہ کرے گا۔ فرمایا کہ جو نیکی کی کمائی کر کے آئیں گے ان کے ساتھ تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے مطابق معاملہ کرے گا، ان کو ان کی نیکیوں سے کہیں بہتر صلہ دے گا اور جو بدی کی کمائی کر کے آئیں گے ان کے ساتھ اپنے عدل کے مطابق معاملہ کرے گا۔ جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا اس کا ثمرہ ان کے آگے رکھ دیا جائے گا کہ یہ تمہاری اپنی ہی بوئی ہوئی فصل کا حاصل ہے، اب اس کا مزاچکھو !