Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 16

  1. وَ اِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿16﴾

    1. وَاِبْرٰهِيْمَاور ابراہیم
    2. اِذْ قَالَجب اس نے کہا
    3. لِقَوْمِهِاپنی قوم کو
    4. اعْبُدُوااتم عبادت کرو
    5. اللّٰهَاللہ
    6. وَاتَّقُوْهُاور اس سے ڈرو
    7. ذٰلِكُمْیہ
    8. خَيْرٌ لَّكُمْبہتر تمہارے لیے
    9. اِنْاگر
    10. كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَتم جانتے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ابراہیم کو بھی رسول بنا کر بھیجا جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر جانو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وابراھیم اذ قال لقومہ اعبدوا اللہ واتقوہ ط ذلکم خیر لکم ان کنتم تعلمون (16) یعنی جس طرح ہم نے نوح ؑ کو رسول بنا کر بھیجا تھا اسی طرح ابراہیم ؑ کو بھی اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا۔ اس نے بھی اپنی قوم کو دعوت دی کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس کے غضب سے ڈرو۔ اس کے غضب سے ڈرو، یعنی اس کی بندگی میں دوسروں کو شریک کرکے اس کے غضب کو دعوت نہ دو۔ ’ ذلکم خیر لکم ان کنتم تعملون تنبیہ کا کلمہ ہے۔ یعنی یہ بہترین نصیحت اور بہترین موعظت ہے جو میں بالکل وقت پر تمہیں پہنچا رہا ہوں بشرطیکہ تم اس کو سمجھو اور اس کی قدر کروع۔