تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 62
Tafseerاِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ١ۚ وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿62﴾
- اِنَّبیشک
- ھٰذَایہ
- لَھُوَیہی
- الْقَصَصُبیان
- الْحَقُّسچا
- وَمَااور نہیں
- مِنْ اِلٰهٍکوئی معبود
- اِلَّا اللّٰهُاللہ کے سوا
- وَاِنَّاور بیشک
- اللّٰهَاللہ
- لَھُوَوہی
- الْعَزِيْزُغالب
- الْحَكِيْمُحکمت والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک یہی سچا بیان ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ ہی عزیز اور حکیم ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی حضرت عیسیٰ کی اصل حقیقت یہ ہے جو بیان ہوئی۔ ان کا جو درجہ و مرتبہ بھی ہے۔ خدا کے ایک بندے اور اس کے نبی ور سول کی حیثیت سے ہے۔
خدا کی خدائی میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ معبود تو صرف اللہ تعالیٰ ہے اور وہ عزیز اور حکیم ہے۔ عزیز، یعنی سب پر غالب اور سب سے بالا تر، حکیم، یعنی اس کا ہر کام حکمت اور مصلحت پر مبنی ہوتا ہے، یہ دونوں صفتیں شرک کی کامل نفی کرتی ہیں۔