تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 95
Tafseerقُلْ صَدَقَ اللّٰهُ١۫ فَاتَّبِعُوْا مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ﴿95﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- صَدَقَسچ فرمایا
- اللّٰهُاللہ
- فَاتَّبِعُوْااب پیروی کرو
- مِلَّةَدین
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم
- حَنِيْفًاحنیف
- وَمَااور نہ
- كَانَتھے
- مِنَسے
- الْمُشْرِكِيْنَمشرک (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو اللہ نے سچ فرمایا تو ابراہیم کی ملت کی پیروی کرو جو حنیف تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فرمایا کہ ان لوگوں سے کہہ دو کہ جو کچھ تم کہہ رہے ہو یہ تو محض اللہ پر جھوٹا بہتان ہے البتہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ فرمایا یہ سچ ہے۔ تو اپنی بدعات کو ملت ابراہیم ثابت کرنے کی کوشش نہ کرو بلکہ اس ملت ابراہیم کی پیروی کرو جس کی دعوت میں دے رہا ہوں۔ ابراہیم ؑ اسلام کی راہ پر بالکل یکسو تھے، نہ انہوں نے اسراہ سے دوسری پگڈنڈیاں نکالیں اور نہ وہ مشرکین میں سے تھے۔