Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 58

  1. وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ١ؕ وَ لَئِنْ جِئْتَهُمْ بِاٰیَةٍ لَّیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُبْطِلُوْنَ﴿58﴾

    1. وَلَقَدْ ضَرَبْنَااور تحقیق ہم نے بیان کیں
    2. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    3. فِيْمیں
    4. ھٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن
    5. مِنْ كُلِّہر قسم
    6. مَثَلٍ ۭمثالیں
    7. وَلَئِنْاور اگر
    8. جِئْتَهُمْ بِاٰيَةٍتم لاؤ ان کے پاس کوئی نشانی
    9. لَّيَقُوْلَنَّتو ضرور کہیں گے
    10. الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    11. اِنْ اَنْتُمْتم نہیں ہو
    12. اِلَّامگر (صرف)
    13. مُبْطِلُوْنَجھوٹ بناتے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر قسم کی تمثیلیں بیان کردی ہیں اور اگر تم ان کے پاس کوئی سی نشانی بھی لائو گے تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یہی کہیں گے تم لوگ بالکل جھوٹے ہو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ولقد ضربنا للناس فی ھذا القران من کل مثل ولئن جئتھم بایۃ لیقولن الذی کفروا ان اتنم الا مبطلون (58) ’ ضرب مثل ‘ اصلی میں تو کسی موعظت و حکمت کی بات کو تمثیل کی صورت میں پیش کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن یہ اپنے وسیع مفہوم میں مجرد موعظمت و حکمت کی بات بیان کرنے کے لئے بھی آتا ہے۔ اس محاورے پر ہم دوسرے مقام میں بحث کرچکے ہیں۔ اب ہی آنحضرت ﷺ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ جو باتیں بتانے اور سمجھانے کی ہیں وہ سب ہم نے اس قرآن میں بیان کردی ہیں تو تم اس چیز کو ان کے آگے پیش کردو۔ اور اس بات کو یاد رکھو کہ اگر وہ اس کتاب سے نہ سمجھے تو خواہ تم ان کو کتنا ہی بڑا معجزہ دکھا دو یہ کفر کرنے والے یہی کہیں گے کہ یہ بھی جھوٹ اور محض تمہاری شعبدہ بازی اور ساحری ہے۔