تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 60
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَ۠ع﴿60﴾
- فَاصْبِرْپس آپ صبر کریں
- اِنَّبیشک
- وَعْدَ اللّٰهِاللہ کا وعدہ
- حَقٌّسچا
- وَّلَا يَسْتَخِفَّنَّكَاور وہ ہرگز (کسی طور) سبک نہ کردیں گے آپ کو
- الَّذِيْنَجو لوگ
- لَا يُوْقِنُوْنَیقین نہیں رکھتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو تم صبر کرو، بیشک اللہ کا وعدہ شدنی ہے اور یہ یقین نہ رکھنے والے تم کو بےوزن نہ بنانے پائیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فاصبرو ان وعدہ اللہ حق ولا یستخفنک الذین لا یوقنون (60)
’ استخفاف ‘ کے معنی کسی کو ہلکا پھلکا اور معمولی سمجھ کر باتوں میں اڑا دینا اور اس کو بےوزن بنا دینا ہے۔ اب یہ آخرت میں نہایت قطعی الفاظ میں آنحضرت ﷺ کو اطمینان دلایا کہ تم اپنے موقف پر۔۔ رہو۔ الہنے دنیا اور آخرت میں تمہاری نصرت اور فلاح کا جو وعدہ کیا ہے وہ پورا ہو کے رہے گا تو یہ لوگ جو اللہ کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں تمہارا مذاق اڑا کر تمہیں بےوزن بنانے کا موقع نہ پائیں۔ مطلب یہ ہے کہ اگر تم اپنی دعوت اور اپنے موقف پر جمے رہے تو یہ خود رسوا اور بےوزن ہوں گے۔ تمہارے قدم اکھاڑنے کی جو کوششیں یہ کر رہے ہیں یہ سب ناکام ہوجائیں گی۔
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ان سطروں پر اس سورة کی تفسیر تمامہوئی۔ فالحمد اللہ علی ذلک۔
22 جون، 1974 ء، ہفتہ۔ رحمان آباد۔