تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 31. Luqman · Ayah 4
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ﴿4﴾
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُقِيْمُوْنَقائم کرتے ہیں
- الصَّلٰوةَنماز
- وَيُؤْتُوْنَاور ادا کرتے ہیں
- الزَّكٰوةَزکوۃ
- وَهُمْاور وہ
- بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
- هُمْ يُوْقِنُوْنَوہ یقین رکھتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کے لئے جو نماز کا اہتمام کرتے اور زکوٰۃ دیتی ہیں اور آخرت پر یہی لوگ یقین رکھتے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
الذین یقیمون الصلوۃ ویوتون الذکوۃ وھم بالاخرۃ ھم یوقنون (4)
یہ محسنین کی صفات بیان ہوئی ہیں اور ان کے پردے ہیں وہ لوگ نگاہوں کے سامنے کردیے گئے ہیں جو اس وقت اس لفظ کے صحیح مصداق تھے۔ فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کا اہتمام کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھنے والے ہیں۔
’ وھم بالاخرۃ ھم یوقنون ‘ میں ان اہل ایمان کی غایت درجہ تحسین ہے۔ یعنی درحقیقت یہی لوگ ہیں جو آخرت پر پکا یقین رکھنے والے ہیں۔ اسی یقین کا یہ ثمرہ ہے کہ ان کو نماز اور زکوٰۃ کے اہتمام کی توفیق حاصل ہوئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ جو لوگ نماز اور زکوٰۃ سے غافل ہیں وہ درحقیقت آخرت کے یقین سے محروم ہیں اور اگر وہ اس کے مدعی ہیں تو اپنے دعوے پر جھوٹے ہیں۔