Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 25

  1. اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿25﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. رَبَّكَتمہارا رب
    3. هُوَوہ
    4. يَفْصِلُفیصلہ کرے گا
    5. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    6. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    7. فِيْمَااس میں
    8. كَانُوْاوہ تھے
    9. فِيْهِاس میں
    10. يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ ہماری آیات پر یقین رکھتے تھے۔ بیشک تیرا رب ہی قیامت کے دن ان کے درمیان ان چیزوں کے باب میں فیصلہ کرے گا جس میں یہ اختلاف کرتے رہے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان ربک ھو یفصل بینھم یوم القیمۃ فیما کانوا فیہ یختلفون (25) یعنی اس دنیا کے بعد ان کا معاملہ خدا کی اخروی عدالت میں بھی پیش ہوگا اور وہ ان تمام چیزوں کے باب میں آخری فیصلہ فرمائے گا جن میں یہ اختلاف کررہے ہیں۔ ’ فیصلہ فرمائے گا ‘ سے مقصود اس کا نتیجہ ہے کہ اس دن یہ اپنے اس اختلاف و نزاع کی سزا بھگتیں گے۔