تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 30
فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ انْتَظِرْ اِنَّهُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ۠ع﴿30﴾
- فَاَعْرِضْپس منہ پھیر لو تم
- عَنْهُمْان سے
- وَانْتَظِرْاور تم انتظار کرو
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- مُّنْتَظِرُوْنَمنتظر ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو ان سے اعراض کرو اور منتظر رہو، یہ بھی منتظر ہی ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فاعرض عنھم وانتظر انھم منتظرون (30)
یہ آخر میں نبی ﷺ کو ہدایت ہے کہ اگر یہ لوگ فیصلہ کا دن دیکھنے ہی کے لئے مچلے ہوئے ہیں تو اب ان سے کوئی مزید بحث و گفتگو بالکل بےسود ہے۔ اب ان کو ان کے حال پر چھوڑ دو۔ اور تم بھی اسی فیصلہ کے دن کا انتظار کرو جس کے یہ منتظر ہیں۔ اللہ نے جتنی مہلت ان کے لئے مقدر کی ہے اس کے پورے ہوجانے کے بعد یہ گھڑی آجائے گی۔ ان سطروں پر اس سورة کی تفسیر تمام ہوئی۔ فللہ الحمد والمنۃ۔
ہفتہ، 9 بجے دن، 17 اگست، 1974ء، رحمان آباد۔