Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 62

  1. سُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا﴿62﴾

    1. سُنَّةَ اللّٰهِاللہ کا دستور
    2. فِي الَّذِيْنَان لوگوں میں جو
    3. خَلَوْاگزرے
    4. مِنْ قَبْلُ ۚان سے پہلے
    5. وَلَنْ تَجِدَاور تم ہرگز نہ پاؤ گے
    6. لِسُنَّةِ اللّٰهِاللہ کے دستور میں
    7. تَبْدِيْلًاکوئی تبدیلی
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہی اللہ کی سنت رہی ہے ان لوگوں کے بارے میں جو پہلے ہوگزرے ہیں اور تم اللہ کی سنت میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائو گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
سنتہ اللہ فی الذی خلوا من قبل ولن تجد لسنتہ اللہ تبدیلا (62) یہ بعینہ وہی اسلوب کلام ہے جو آیت 28 میں گزر چکا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ انبیاء کی مخالفت کرنے والے اس سے پہلو جو منافقین و کفار گر چکے ہیں ان کے ساتھ بھی اللہ نے یہی معاملہ کیا تو اللہ کی اس سنت کو تم پیش نظر رکھو، یہی معاملہ اللہ تمہارے ان دشمنوں کے ساتھ بھی کرے گا۔ اللہ تعالیٰ کی سنت میں کبھی تبدیلی نہیں ہوتی۔