تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 64
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ﴿64﴾
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَعَنَلعنت کی
- الْكٰفِرِيْنَکافروں پر
- وَاَعَدَّاور تیار کیا اس نے
- لَهُمْان کے لیے
- سَعِيْرًابھڑکتی ہوئی آگ
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت کر چھوڑی ہے، اور ان کے لئے اس نے آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان اللہ لعن الکفرین واعد لھم سعیرا۔ خلدین فیھا ابدا۔ لا یجدون ولیا ولا نصیرا (64۔ 65)
اوپر کی آیت میں جو انداز مضمر تھا یہ اس کو کھول دیا کہ آج جو لوگ قیامت کا انکار کر رہے ہیں وہ کان کھول کر سن لیں کہ اللہ نے اسن پر لعنت کردی ہے اور ان کے لئے اس نے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے جس میں ان کو ہمیشہ رہنا ہے اور اس میں کوئی ان کا کارساز و مددگار نہ بن سکے گا۔ انہ ان کے وہ شرکاء و شفعاء ان کے کچھ کام آنے والے ہیں گے جن کے اعتماد پر وہ نچنت بیٹھے ہیں اور نہ ان کی یہ جماعت و جمعیت ہی ان کی کچھ مدد کرسکے گی جس پر اس دنیا میں ان کو بڑا ناز ہے۔