Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 34. Saba · Ayah 26

  1. قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ﴿26﴾

    1. قُلْفرما دیں آپ
    2. يَجْمَعُوہ جمع کرے گا
    3. بَيْنَنَاہم سب کو
    4. رَبُّنَاہمارا رب
    5. ثُمَّپھر
    6. يَفْتَحُفیصلہ کرے گا
    7. بَيْنَنَاہمارے درمیان
    8. بِالْحَقِّ ۭٹھیک ٹھیک
    9. وَهُوَاور وہ
    10. الْفَتَّاحُفیصلہ کرنے والا
    11. الْعَلِيْمُجاننے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو ، ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان بالکل انصاف کے مطابق فیصلہ فرمائے گا اور وہی فیصلہ فرمانے والا اور علم والا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قل یجمع بیننا ربنا ثم یقتح بیننا بالحق وھو الفتاح العلیم (26) یعنی ان سے کہہ دو کہ اگر یہاں تم ہماری بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہو تو نہ مانو، ایک ایسا دن آنے والا ہے جس میں ہمارا رب ہم کو اور تم کو، دونوں کو، جمع کرے گا اور پھر بالکل ٹھیک ٹھیک فیسلہ فرمائے گا کہ کون حق پر تھا اور کون باطل پر۔ وہ بہت بڑا فیصلہ کرنے والا ہے۔ اس کے فیصلہ کے خلاف کوئی دھاندلی مچانا کسی کے بس میں نہ ہوگا اور ہر چیز کو پورا پوراو علم رکھنے والا ہے۔ کوئی چیز اس سے مخفی نہیں ہے۔