Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 36. Yaseen · Ayah 16

  1. قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ﴿16﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. رَبُّنَاہمارا پروردگار
    3. يَعْلَمُجانتا ہے
    4. اِنَّآبیشک ہم
    5. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    6. لَمُرْسَلُوْنَالبتہ بھیجے گئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے کہا کہ ہمارا رب گواہ ہے کہ ہم تمہاری طرف رسول ہو کر آئے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قالو اربنا یعلم انا الیکم لمرسلون۔ ما علینا الا البلغ المبین (16۔ 17) ’ ربنا یعلم ‘ قسم کے مفہوم میں آتا ہے۔ اس کی وضاحت ہم دوسرے مقام میں کرچکے ہیں۔ ان کی تکذیب کے جواب میں انہوں نے قسم کے ساتھ فرمایا کہ ہم تمہارے پامی خدا کے بھیجے ہوئے آئے ہیں۔ جس طرح آیت 14 میں ’ ھوسلون ‘ علی سبیل التغلیب آیا ہے اسی اسلوب پر یہاں بھی جمع آیا ہے۔ ’ وما علینا الا البلغ المبین ‘۔ یہ ان کی طرف سے لوگوں کو تنبیہ ہے کہ اگر تم ہی کو جھٹلاتے ہو تو جھٹلائو۔ ہمارے اوپر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو ذمہ داری ہے وہ صرف یہ ہے کہ ہم تم کو خدا کی بات نہایت واضح طور پر پہنچا دیں۔ تمہارے دلوں میں اتار دینا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ اگر تم نے ہماری بات نہ مانی تو اس کا انجام خود بھگتو گے۔ ہم اپنے فرض سے سبکدوش ہوجائیں گے۔