Tadabbur-e-Quran - Yaseen : 53
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ
اِنْ : نہ كَانَتْ : ہوگی اِلَّا : مگر صَيْحَةً : ایک چنگھاڑ وَّاحِدَةً : ایک فَاِذَا : پس یکایک هُمْ : وہ جَمِيْعٌ : سب لَّدَيْنَا : ہمارے سامنے مُحْضَرُوْنَ : حاضر کیے جائیں گے
بس وہ ایک ڈانٹ ہوگی، بس وہ دفعتہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کردیے جائیں گے۔
آیت 53 یہ سب کچھ بالکل چشم زدن میں، محض ہماری ایک ڈانٹ سے ہوجائے گا۔ اس کے لئے نہ ہمیں دمدمے بنانے پڑیں گے، نہ توپیں نصب کرنی پڑیں گی۔ جس طرح ہم اپنے کلمہ ’ کن ‘ سے جو چیز چاہیں وجود میں لاسکتے ہیں۔ اسی طرح اپنی ایک ڈانٹ سے جو قیامت برپا کرنی چاہیں برپا کرسکتے ہیں۔ ’ جمیع ‘ تاکید کے لئے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پھر کوئی ہم سے بچ کے نکل سکے گا۔ اس کے بعد ان کے سب، چھوٹے اور بڑے، امیر اور مامور، عابد اور معبود پکڑ کر ہمارے حضور حاضر کردیے جائیں گے۔ ’ محضرون ‘ ان کی ذلت کی تصویر کے لئے ہے کہ وہ اس طرح ہمارے سامنے حاضر کیے جائیں گے جس طرح مجرم عدالت کے سامنے حاضر کیے جاتے ہیں۔
Top