Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 36. Yaseen · Ayah 54

  1. فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿54﴾

    1. فَالْيَوْمَپس آج
    2. لَا تُظْلَمُنہ ظلم کیا جائے گا
    3. نَفْسٌکسی شخص
    4. شَيْئًاکچھ
    5. وَّلَا تُجْزَوْنَاور نہ تم بدلہ پاؤ گے
    6. اِلَّامگر ۔ بس
    7. مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَجو تم کرتے تھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس آج کے دن کسی جان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ اور تم کو بس وہی بدلے میں ملے گا جو تم کرتے رہے ہو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 54 اس آیت میں تصویرِ حال کا اسلوب ہے۔ گویا وہ دن سامنے ہے اور مخاطب سے یہ بات کہی جاری ہے۔ قرآن میں اس کی مثالیں بہت ہیں۔ فرمایا کہ آج عدل کامل کے ظہور کا دن ہے۔ آج کسی جان پر ذرہ برابر ظلم نہیں ہوگا۔ ’ ولا تجزون الا ما کنتم تعملون۔ ‘ یہ اسی عدل کامل کا بیان ہے کہ آج جس اصول پر لوگوں کے ساتھ معاملہ ہوگا وہ یہ ہے کہ جس نے جو کچھ کیا ہوگا وہی وہ بدلے میں پائے گا۔ ظاہر ہے کہ جب اپنی ہی کمائی سامنے آنے ولای ہے تو اس میں کسی ظلم و ناانصافی کا کوئی امکان نہیں ہے۔