تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 107
وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ﴿107﴾
- وَفَدَيْنٰهُاور ہم نے اس کا فدیہ دیا
- بِذِبْحٍایک ذبیحہ
- عَظِيْمٍبڑا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے اس کو ایک عظیم قربانی کے عوض چھڑا لیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وفدینہ بدیع عظیم (107)
اس قربانی کی دائمی یادگار
فرمایا کہ ہم نے اسمعیل کو ایک ذبح عظیم کے عوض چھڑا لیا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم نے ابراہیم ؑ کو یہ ہدایت فرمائی کہ وہ اس بیٹے کی جگہ ایک مینڈھے کی قربانی کردیں اور یہ قربانی ایک عظیم قربانی کی شکل میں ہمیشہ ہمیشہ آئندہ نسلوں میں اس واقعہ کی یداگار کی حیثیت سے باقی رہے گی۔ یہی قربانی ہے جو مناسک حج میں شامل ہو کر حضرت ابراہیم ؑ کے وقت سے آج تک برابر چلی آرہی ہے اور قیام قیامت تک باقی رہے گی … یہ امر یہاں محلوظ رہے کہ قربانی اگرچہ تمام ادیان میں حضرت آدم کے وقت سے چلی آرہی ہے لیکن دنیا میں کسی قربانی نے یہ عظمت و اہمیت اور یہ وسعت و ہمہ گیری نہیں حاصل کی جو حضرت ابراہیم کی اس قربانی نے حاصل کی۔