تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 108
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ﴿108﴾
- وَتَرَكْنَااور ہم نے باقی رکھا
- عَلَيْهِاس پر (اس کا ذکر خیر)
- فِي الْاٰخِرِيْنَبعد میں آنے والوں میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے اس کی مہلت پر پچھلوں میں ایک گروہ کو چھوڑا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وترکنا علیہ فی الاخرین (108)
یہی وہی ترجیح ہے جو اوپر حضرت نوح کی سرگزشت میں گزر چکی ہے۔ اس کی وضاحت ہوچکی کہ پچھلوں کے اندر اللہ تعالیٰ نے ایک امت کو اس ملت ابراہیم پر باقی رکھا۔ سورة شعراء آیت 84 میں حضرت ابراہیم کی یہ دعا گزر چکی ہے : واجعل لی لسان صدق فی الاخرین (اے رب پچھلوں میں میرا پائیدار چرچا قائم رکھ) اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ دعا قبول فرمائی اور شہرت دوام کی وہ سرفرازی ان کو بخشی جس کی مثال نہیں مل سکتی۔