Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 13

  1. وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪﴿13﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. ذُكِّرُوْانصیحت کی جائے
    3. لَا يَذْكُرُوْنَوہ نصیحت قبول نہیں کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب ان کو یاد دہانی کی جاتی ہے تو وہ دھیان نہیں کرتے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
واذا ذکروا لایذکرون (13) یہ اس بعد ذہنی کا لازمی بیان ہوا ہے کہ جب ان کے سوچنے کا انداز اتنا مختلف ہے کہ جو چیز تمہارے نزدیک بدیہی ہے وہ ان کے نزدیک ایک مذاق ہے تو تمہاری ساری تذکیر و تنبیہ ان کے لئے بالکل بےسود ہے۔ ان کو جو نصیحت بھی کی جاتی ہے وہ سب ہوا میں اڑ جاتی ہے کوئی دلیل بھی ان پر کارگر نہیں ہوتی۔