تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 141
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ﴿141﴾
- فَسَاهَمَتو قرعہ ڈالا
- فَكَانَسو وہ ہوا
- مِنَسے
- الْمُدْحَضِيْنَدھکیلے گئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس قرعہ ڈالا پس وہ دھکیلا گیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قاھم فکان من المد حضین (141)
معلوم ہوتا ہے کہ اس روایت کے مطابق جس کی طرف ہم نے تمہید میں اشارہ کیا، جب قرضہ ڈلانے کی نوبت آئی تو یہ خدمت انجام دینے کے لئے جہاز والوں نے حضرت یونس ہی کا انتخاب کیا۔ اس کی وجہ یہ ہوئی ہوگی کہ جہاز میں سب سے زیادہ ثقہ اور باوقار ہی نظر آئے ہوں گے اور قرعہ کا کام ایک ثقہ آدمی ہی کے لئے موزوں تھا لیکن قدرت کی نیرنگی دیکھیے کہ قعہ حضرت یونس ؑ کے نام کا نکلا اور وہ اس فیصلہ غلیبی کے مطابق دریا میں لڑھکا دیے گئے یہ امر یہاں محلوظ رہے کہ عبدابق مفرور علام کو کہتے ہیں جو اپنے آقا کی مفوضہ ڈیوٹی چھوڑ کر بھاگا ہو گویا حضرت یونس ؑ ایک مفرور غلام قرار پائے اور جہاز راتوں کی طرف سے اس جرم کی سزا میں دریا میں ڈال دیئے گئے۔