تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 143
فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ﴿143﴾
- فَلَوْلَآپھر اگر نہ
- اَنَّهٗیہ کہ وہ
- كَانَہوتا
- مِنَسے
- الْمُسَبِّحِيْنَتسبیح کرنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فلولا انہ کان من المستجین، للبث فی بطہ الی یوم یبعثون (144-143)
مسیحین میں جس تسبیح کی طرف اشارہ ہے اس کی وضاحت دوسرے محل میں ہوچکی ہے کہ اس سے مراد لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین کا درد ہے۔ یہ اپنی غلطی کے اعتراف اور اللہ تعالیٰ کے استغفار کا بہترین کلمہ ہے جو حضرت یونس ؑ کی زبان پر جاری ہوگیا اور اس کلمہ نے ان کو اس پکڑ سے چھڑا لیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ جونہی حضرت یونس ؑ پر یہ حادثہ گزراں ان کو متنبہ ہوگیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر عتاب ہوا ہے اور وہ پورے دل سے اپنے رب کی طرف متوجہ ہوگئے اس کلمہ کی شان اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اسی نے ان کو بچا لیا ورنہ جس مچھلی نے ان کو نگلا تھا اسی کا پیٹ قیامت تک کے لئے ان کا مدفن بن جاتا۔