تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 147
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ﴿147﴾
- وَاَرْسَلْنٰهُاور ہم نے بھیجا اس کو
- اِلٰىطرف
- مِائَةِ اَلْفٍایک لاکھ
- اَوْیا
- يَزِيْدُوْنَاس سے زیادہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اس کو رسول بنا کر بھیجا ایک لاکھ بلکہ اس سے زیادہ کی طرف
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وارسلنم الی مائۃ الف اویزیدون، فامنوا فمتعنھم الی حین (148-147)
جب ان کے اوسان بجا ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو پھر ان کی قوم کے پاس دعوت کے لئے بھیجا جس کی تعداد ایک لاکھ بلکہ اس سے بھی زیاہ تھی اور یہ سارے لوگ اسلام لائے اور اللہ تعالیٰ نے انکو عذاب سے بچایا اور ان کی مہلت مقررہ تک کے لئے ان کو کھانے پینے کا موقع دیا۔ اوبل کے معنی میں بھی آتا ہے۔ تورات کے صحیفوں سے معلم ہوتا ہے کہ ایمان لانے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تھی۔